کراچی کی سڑکوں پر شیروں کا راج 5پالتو خطرناک شیر سڑک پر نکل آئے ،لوگوں میں خوف و ہراس

12  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں5 شیر سڑک پر نکل آئے، جنگلی جانوروں کو آزادانہ گھومتا دیکھ کر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر گھر سے نکلنے کے بعد قریب واقع مدرسے میں داخل ہوگئے، شیروں کے گھر سے نکلنے اور مدرسے میں گھسنے پر اس جگہ پر موجود لوگوں میں بھگڈر مچ گئی۔جنگلی جانوروں کو باہر گھومتا دیکھ کر نجی سوسائٹی کے رہائشی گھروں

میں محصور ہو کر رہ گئے، سوسائٹی کے مکینوں نے مدد کیلئے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے باوجود نہ تو بن قاسم پولیس جائے موقع پر پہنچی نہ ہی وائلڈ لائف کا عملہ۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی میں 5پالتو شیر باہر نکل آئے ،شیر گلشن حدید میں مدرسے میں گھس گئے ، آج شیروں کا برا دن ہے، پکڑے جائیں گے، انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شیر ایک سیاسی رہنما نے پال رکھے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…