نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں ایک بیس ماہ کی ننھی بچی نے وال کلائمبنگ کا کرتب پیش کر کے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ ڈائپر پہننے والی 20 ماہ کی یہ ننھی سوپر اور اسپائیڈر گرل جو ابھی چل پھر بھی نہیں سکتی اپنے پاوں اور ہاتھوں کی مدد سے دیوارپر لگی راک کو پکڑ کر سیکنڈز میں اوپر چڑھ جاتی ہے۔امریکی ریاست Arizonaکی ریائشی اس بچی کے والدین پر وفیشنل کلائمبرز ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کی تربیت ابھی سے شروع کر دی گئی ہے اور مثبت نتا ئج اور شہرت بھی مل رہی ہے۔ نوال پر چڑھائی کے دوران یہ بچی پیچھے مڑ مڑ کر اپنے والدین کو بھی مسلسل فاتحانہ انداز سے دیکھتی ہے کہ جیسے خود ہی اپنا حوصلہ بڑھارہی ہوں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں