پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے نظر ثانی اپیل تیار کرلی،سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دئیے

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے نظر ثانی اپیل تیار کرلی ۔ نیب کی نظر ثانی اپیل کے ڈرافٹ کو چیئرمین نیب کی منظوری سے عید کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

نیب کی اپیل کے متن میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کے خلاف کیس کے بنیادی اور اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں آبزرویشن ختم نہ کی گئی تو ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر اثرانداز ہو سکتی ہیں ۔سپریم کورٹ کا کیس کے میرٹس کو دیکھنا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور کر سکتا ہے ۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ضمانتوں کے معاملے پر تفصیلی فیصلوں کی حوصلہ شکنی کر چکے ہیں ۔سپریم کورٹ کی جاری ہدایات کی مطابق ملزمان کی ضمانتوں کے فیصلے 4 یا 5 صفحات پر مشتمل ہونے چاہیئں۔نیب نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد درخواست گزاروں کے خلاف کاروائی کی ۔اس پٹیشن کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کی مزید معاونت بھی کی جائے گی ۔ضمانت کے موقع پر عدالت کو دستیاب شواہد پر سرسری جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔معزز عدالتی بنچ نے ضمانت کی سطح پر شواہد کا گہرائی سے جائزہ لیا اور کیس کے میرٹس کی تفصیلی انکوائری کی، معزز عدالت نے فیصلے میں سعد رفیق کے وکیل کے پیراگون کو ہونے والی ادائیگیوں میں مفروضوں پر یقین کیا ہے۔ریکارڈ پر موجود شواہد واضح کرتے ہیں کہ سعد رفیق اور ان کے خاندان نے فرنٹ مین کے ذریعے پیراگون کو استعمال کیا اور اثاثے بنائے۔

فیصلے میں سیاسی انجیئرنگ سے متعلق جو بات کی گئی نیب اس پر یقین نہیں رکھتا۔خواجہ سعد رفیق اور دیگر کے خلاف انکوائری بغیر کسی ڈر و خوف کے اس وقت شروع ہوئی جب ان کی جماعت اقتدار میں تھی۔نیب معزز عدالت سے درخواست کرتا ہے کہ حقائق کی روشنی میں خواجہ برادران کے ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…