اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو پی ٹی ڈی سی میں نئی بھرتیوں سے روک دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاق کی جانب سے جواب نہ آنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو 10 اگست کوطلب کرلیا۔ دور ان سماعت
زلفی بخاری کے چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کیخلاف درخواست پرجواب جمع نہ ہوسکا ۔ عدالت نے کہاکہ اوضاحت کریں درخواستوں میں جواب جمع کیوں نہیں ہوا،ملازمین کی برطرفی کیخلاف کیس میں بھی وفاق سے جواب طلب کرلیا گیا ۔اسلام آباد:عدالت نے مزیدسماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔