اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.01فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 10.29 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران 23 اشیا مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں لہسن ، چینی ، انڈوں
اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دودھ، دھی، چکن، مٹن ، بیف اور آلو کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا، چائے ، باسمتی اور اری چاول ، خشک دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ، ایک ہفتے میں ٹماٹر، آٹا، کیلے ، نمک ، ویجی ٹیبل گھی ، ایل پی جی سستے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش، دال مسور ، دال مونگ ، کوکنگ آئل کی قیمتیوں میں بھی کمی دیکھی گئی ،سادہ بریڈ ، مرچ پاؤڈر، بجلی اور گیس کے نرخ برقرار رہے ۔