ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عیدالاضحی کب ہو گی؟ فواد چوہدری کا اعلان

datetime 13  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین مزید کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دیدی جائیگی،چار کمپنیوں کے ہونے سے ہم وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے،یہ ڈرونز ہم این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کیخلاف سپرے کیلئے دیں گے،ڈرونز کا استعمال زراعت میں شروع کررہے ہیں۔پیر کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ٹڈی دل کیخلاف ڈرونز

کے استعمال کیلئے ایم او یو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب پاکستان میں کورونا آیا تو کوئی ایک چیز بھی ہم نہیں بنا رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں،اب پاکستان میں پی پی ایز اور این 95 ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین مزید کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دے رہے ہیں،چار کمپنیوں کے ہونے سے ہم وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے،یہ ڈرونز ہم این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کیخلاف سپرے کیلئے دیں گے،ڈرونز کا استعمال زراعت میں شروع کررہے ہیں۔ تقریب کے بعد صحافی نے سوال کیاکہ کیا ڈرونز چاند دیکھنے کے بھی کام آئیں گے؟۔ فواد چوہدری نے کہاکہ 31 جولائی کو عید ہو گی،اگلی عید سے قبل اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں سے کہوں گا کہ تھوڑا بجٹ سائنس و ٹیکنالوجی پر لگا دیں،صوبے اگر چاہیں تو ان کے ساتھ مل کر آبزرویٹریز قائم کر دیں گے جو چاند دیکھنے کے کام آئیں گے،امید ہے ہم رویت حلال کمیٹی کا کام مزید کم کر دیں گے۔  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین مزید کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دیدی جائیگی،چار کمپنیوں کے ہونے سے ہم وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے،یہ ڈرونز ہم این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کیخلاف سپرے کیلئے دیں گے،ڈرونز کا استعمال زراعت میں شروع کررہے ہیں

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…