جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومتی رٹ دھری کی دھری رہ گئی، دودھ، آٹے اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومتی رٹ اور قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے کوئی موثر نظام نہ ہونے سے شہرقائد میں دودھ، آٹے اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاگیاہے۔تازہ دودھ کی قیمت 10 روپے فی کلو اضافے سے 120 روپے فی کلو جبکہ دہی کی قیمت 20 روپے فی کلو کے اضافے سے 180 روپے کلو ہوگئی ہے۔ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بتایا کہ

حکومت بڑھتی ہوئی لاگت، خوراک کی افراط زر اور یوٹیلیٹی چارجز وغیرہ میں اضافے کا احساس نہیں کر رہی تھی۔اس وقت ایک بھینس 3 لاکھ روپے کی دستیاب ہے جو گزشتہ برس ایک لاکھ 30 سے 40 ہزار روپے تک تھی۔انہوں نے کہا کہ فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلر کی جانب سے یکطرفہ طور پر قیمت میں اضافے کے بعد کمشنر کی جانب سے منگل کو اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ قیمتوں پر بات چیت کی جائے۔ادھر آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالوحید گدی نے کہاکہ ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں 90 فیصد ریٹیلر 120 روپے فی لیٹر میں تازہ دودھ فروخت کر رہے ہیں۔ایک طرف جہاں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہی گندم کے آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے۔دو روز قبل فلور ملز مالکان نے ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 46 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 48 روپے فی کلو کردی جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 475 روپے سے بڑھا کر 485 روپے مقرر کردی۔اپریل کے آخری ہفتے سے لے کر اب تک فلور ملز مالکان نے صوبائی محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے اندرون سندھ سے کراچی آنے والی گندم کی گاڑیوں کو نہ چھوڑنے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے جیسے مختلف بہانوں سے ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں ساڑھے 12 روپے تک کا اضافہ کیا۔بعد ازاں فلور ملز مالکان کی جانب سے گندم کی پنجاب اور بلوچستان

نقل و حمل کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد میں آٹے اور گندم کے سنگین بحران پر خبردار کیا گیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا تھا سندھ سے گندم کی پنجاب اور بلوچستان نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سرحدوں کو سیل کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ چیئرمین پاکستان فلو ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین خالد مسعود کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے مبینہ طور پر 14 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 12 لاکھ 35 ہزار ٹن گندم پیدا کی۔

انہوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کو آٹے کی قیمتوں سے جوڑتے ہوئے بتایا کہ اپریل میں مارکیٹ میں فی 100 کلو کا تھیلا 3500 سے بڑھ کر 4500 روپے ہوگیا۔دودھ اور آٹے کی قیمتوں کے علاوہ شہر قائد میں سبزیوں کی بھی زائد نرخ پر فروخت جاری ہے۔کئی دکانداروں کی جانب سے پیاز 40 روپے کلو کے بجائے 50 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ٹماٹر کی قیمت بھی 80 سے 100 روپے فی کلو کے درمیان ہے جبکہ گزشتہ ہفتے

یہ 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا۔آلو کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور یہ مارکیٹ میں 50 روپے کے بجائے 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ لوکی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 100 اور 120 تک جا پہنچی ہے۔اس کے علاوہ کریلا بھی 60 سے 70 روپے فی کلو سے بڑھ کر 100 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 60 روپے کلو ملنے والی گوبھی بھی 80 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں ترئی کی قیمت بھی 80 روپے کلو سے بڑھ کر 100 روپے کلو ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…