کراچی ( آن لائن )کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بیوی نے طلاق کی دھمکی دینے پر شوہر کو جان سے مار دیا۔تفتیشی افسرشکیل رند کے مطابق ملزمہ نے شو ہرعثمان کوگھرکاخرچ نہ دینے اوردوسری خواتین سے تعلق کے شبے میں مارا۔اطلاعات کے مطابق بیوی نے شوہر سے گھر کا خرچ مانگا تو میاں نے طلاق کی دھمکی دی، جس پر زوجہ سیخ پا ہوگئیں اور غصے میں آکرشوہر پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں شوہر کی موت واقع ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد
بیوی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔ ہمسائیوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا۔تفتیش کے دوران ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ بھی بر آمد کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ(ب) سے مزید تفتیش کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بجھوا دیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ پولیس نے آلہ قتل کو بھی فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے۔