جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

افغان ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ، امریکی پائلٹ چھلانگ لگا کرجان بچانے میں کامیاب

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن ) افغان ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان فضائیہ کا طیارہ اے-29 سپر ٹوکانوٹو صوبے بغلان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جسے ایک امریکی پائیکٹ اڑا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے گرنے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی، امریکی پائیلٹ نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔اس حوالے سے امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ

یہ طیارہ امریکی فضائیہ کا ابک زیر تربیت پائلٹ اڑا رہا تھا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا نے میں کامیاب رہا۔ حادثے کے بعد امریکی لڑاکا طیارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پائلٹ کو بحفاظت اسپتال منتقل کیا۔ افغان حکام نے اس طیارے کے گرنے میں دہشت گردی کے ملوث ہونے کو مستر دکرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کو حادثہ مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا تاہم حادثے کی تفتیش کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ طیارہ افغانستان کے مشرقی صوبے بغلان کے ضلع دوشی کے قرٓب گرا، یہ علاقہ طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے تاہم طالبان کی جانب سے طیارے حادثے سے متعلق کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ طیارہ کوئی افغان پائلٹ نہیں اڑا رہا تھا، بلکہ یہ طیارہ ایک امریکی پائلٹ اڑا تھا، خود امریکی حکام نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طیارہ امریکی فضائیہ کا ایک زیر تربیت پائلٹ اڑا رہا تھا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا نے میں کامیاب رہا۔ حادثے کے بعد امریکی لڑاکا طیارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پائلٹ کو بحفاظت اسپتال منتقل کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…