بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

حج اشتہاری مہم میں بے ضابطگیاں، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کیخلاف نیب سرگرم،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  جولائی  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، نیب نے حج اشتہاری مہم میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں سے 2سالوں کی حج اشتہاری مہم کا ریکارڈ مانگ لیا، سرکاری بلڈنگ بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے احکامات پر

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف مبینہ بیضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نیب نے سرکاری بلڈنگ کرائے پر دینے کی انکوائری سمیت نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ نیب نے حج اشتہاری مہم میں مبینہ بیضابطگیوں کی بھی مکمل چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے گزشتہ 2 سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نورالحق قادری کیخلاف ایک سرکاری عمارت بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے نیب کو مکمل ریکارڈ مل چکا ہے۔ اس حوالے سے نیب کو شکایت کی گئی تھی کہ نورالحق قادری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ تاہم اب نیب کا شکایات سیل نورالحق قادری کے اثاثوں کی بھی مکمل معلومات حاصل کریگا۔ نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، نیب نے حج اشتہاری مہم میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں سے 2سالوں کی حج اشتہاری مہم کا ریکارڈ مانگ لیا، سرکاری بلڈنگ بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے احکامات پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف مبینہ بیضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نیب نے سرکاری بلڈنگ کرائے پر دینے کی انکوائری سمیت نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…