پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

120 دن میں 120 عدالتیں سب گند ختم کر دیں گی، آدھے ٹی وی پروگرام بھی ختم ہو جائیں گے، انتہائی تہلکہ خیز باتیں

datetime 10  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائیگی،اس اپوزیشن میں کوئی دم نہیں،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، 120 دن میں 120 عدالتیں سب گند ختم کردیں گی، شہباز شریف ان کی پارٹی کے آدمی ہیں جو وہ بولیں گے وہ وہی کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اورعمران خان نے

چین میں ایم ایل ون کے لیے محنت کی، اس ماہ ایکنک سے ایم ایل ون پاس ہو جائے گا، ایم ایل ون کے بغیر ریلوے حادثات ختم نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی، 7 گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ جائیں گے، اس سال ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا تمام ڈھانچہ نیا بننے جا رہا ہے، ایم ایل ون ہی بعد میں بلٹ ٹرین ٹریک بن جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد اس پر کام کریں گے، ایم ایل ون کی تعمیرمیں 90 فیصد لیبر پاکستان کی ہوگی، 10 فیصد انجینیئرز چین سے آئیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے انقلاب کی طرف جا رہی ہے، 9 ارب ڈالرز کا یہ ٹھیکہ ہے، ایم ایل ون سے بہتر پٹڑی کو نکال کر برانچ لائنز پر لگا دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا،اپوزیشن میں ٹاک شو کرنے کے علاوہ کوئی سکت نہیں، الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، آپ کے آدھے ٹی وی پروگرام ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد بدلنے جا رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ جو کہتی ہے ٹھیک ہے، اعلیٰ عدلیہ ہی جو کرے گی وہ ٹھیک ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ چیف جسٹس نے فرمایا شیخ رشید ایک لاکھ نوکریاں کہاں سے دے گا، ایم ایل ون کے مزدور کی تنخواہ کا ریلوے پر بوجھ نہیں، یہ چین اور ٹھیکے لینے والے دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا جولائی اہم مہینہ ہے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے، 120 دن میں سارا گیم ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران میرے لیے ٹیکوں اورپلازمہ کا بندوبست کرنے پر این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…