پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اس کام کیلئے بلاول بھٹو سے معافی مانگ لوں گا، ن لیگ کو حکومت ملی تو کوئی معجزہ نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی کا حیرت انگیز اعلان

datetime 9  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ شکایتیں دور کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگ لوگوں گا،پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کرکے اپوزیشن کی اے پی سی میں ملک بچانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا،مسلم لیگ(ن) کو حکومت ملی تو کوئی معجزہ نہیں ہوگا ملک کو ٹھیک کرنے میں پانچ سال لگیں گے۔تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں لیکن ہم ہارس ٹریڈنگ نہیں کریں گے،

حکومتی مدت پوری ہونے کا حامی ہوں۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) غائب نہیں ہوئی اسمبلی میں موجود ہے،ہماری جماعت حکومت کی ہر غلطی کی نشاندہی کرتی ہے،لوگ ہم سے امید لگا کر بیٹھے ہیں،اس وقت برطانیہ میں سرجریاں نہیں ہورہیں مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے تین آپریشن ہونا ہیں،نوازشریف علاج کے بعد ملک واپس آجائیں گے،اگر نوازشریف کے بغیر ملک نہیں چل رہا تو بتادیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا کلچر تحریک انصاف کی طرح نہیں ہے،ہم دوسروں کی ہتک نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد چاہتے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں ملک بچانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اگر بلاول بھٹو زرداری کو مسلم لیگ(ن) سے کوئی گلہ ہے تو میں معافی مانگ لیتا ہوں،ہم پیپلزپارٹی کے اعتماد کو بحال کرلیںگے،مسلم لیگ(ن) میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں،حکومت کے اپنے ارکان حکومتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں،ہم حکومت کے خلاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتے،حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،جس رفتار سے موجودہ حکومت قرضے لے رہی ہے اگر5سال پورے کئے تو قرضہ ملکی تاریخ میں لئے گئے قرضوں سے دوگنا ہوجائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں میں40فیصد اضافہ کردیا جبکہ آٹا بحران میں بھی حکومت کے اپنے لوگ ہی ملوث ہیں،حکومت کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…