اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی کم مدت میں پاکستان کی جانب سے آئسولیشن ہسپتال کی تیاری کو چینی سفیر نے معجزہ قرار دے دیا۔ چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا، چینی سفیر نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام
کی کوششوں سے اس وائرس سے آپ بہت جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے آئسولیشن ہسپتال کم مدت میں تیار کرنے کو پاکستانی حکومت کے لئے ایک معجزہ قرار دیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔