جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

’’ذوالفقار مرزا نے 25، 25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے‘‘ عامر خان پریس کانفرنس سے قبل ساتھیوں سے بات کرتے ہوئے انجانے میں اہم انکشافات کرگئے

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنماایم کیوایم عامر خان نے پریس کانفرنس سے قبل اپنے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اختر سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو دو دفعہ 25 ,25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے۔کنور نوید جمیل سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ نثار مورائی والی جے آئی ٹی میں آفاق احمد کا نام ہے ناں۔۔ ذوالفقار مرزا نے 25، 25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے۔

حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے اور یہ میرے علم میں بھی ہے۔عامر خان نے انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری رہائی سے پہلے اسے پیسے دئیے گئے تھے۔میں جیل میں ہی تھا تو ان سے میرے اختلافات تھے، وہ اسکا دوست تھا، لیاری میں بیٹھتا تھا۔ اس نے آفاق احمد سے بہت کچھ کرایا ہے۔دوسری جانب آفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جے آئی ٹی سے ڈرایا جارہاہے،ہم ڈرنے والے نہیں، اس جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں،25لاکھ روپے لینے کے الزام پر دکھ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…