ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم ہاؤس عشائیہ میں نہیں گئے تو کون سا اتنا بڑا جرم ہو گیا ہم سے کسی معاملے میں مشاورت نہیں کی جاتی حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں ، ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ کا دھماکہ خیز بیان

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؁ اسلام آباد(آن لائن) حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت سے الگ ہو سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم سے کسی معاملے پرمشاورت ہی نہیں کی جاتی، عین ممکن ہے ہم کہیں کہ تحریک انصاف کی غلطیوں سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے اور اس لئے ہم حکومت سے الگ ہو رہے ہیں۔

ہم سے کسی معاملے پر مشاورت نہیں کی جاتی، حکومت اپنی غلطیوں کا خود نقصان اٹھائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس عشائیہ میں نہیں گئے تو کون سا اتنا بڑا جرم ہو گیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لیے اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ق لیگی رہنما طارق بشیرچیمہ نے منسٹرانکلیو میں عین اس وقت پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے اعزازمیں عشائیہ دیا جا رہا تھا۔طارق بشیرچیمہ کے عشائیے میں دو وفاقی وزرا اور آزاد رکن اسمبلی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر دیے گئے عشائیہ میں ق لیگ کے چودھر مونس الٰہی، چودھری سالک حسین، چودھری حسین الہیٰ، آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی، بلوچستان عوامی پارٹی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال، جی ڈی اے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، خالد مگسی، احسان اللہ ریکی، اسرار ترین اور روبینہ عرفان نے شرکت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…