پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

’’ پیٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین اضافہ دراصل آٹا چینی سکینڈل پارٹ ٹو قرار‘‘عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے دھوکہ فراڈ ثابت ، قیمتوں میں اضافے فائدے سے کن لوگوں کو دیا گیا ؟ تہلکہ خیز دعوی

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لے۔ایک بیان میںنیر بخاری نے کہاکہ پیٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین اضافہ دراصل آٹا چینی سکینڈل پارٹ ٹو ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر ظالمانہ فیصلہ کی واپسی تک احتجاج کریگی۔نیر حسین بخاری نے کہاکہ پٹرول کی مصنوعی قلت کے پیدا کرنے والے ہر چوک چوراہے میں ذلت آمیز صورت حال کیلئے تیار رہیں،حکومتی

شراکتی حصہ داروں کو فائدہ دینے کیلئے ذخیرہ کردہ پٹرول 25 روپے مہنگا فروخت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اشرافیہ کی نمائندہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی سرپرست اور سہولت حمایتی ثابت ہوئی گئی ہے،پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے دھوکہ فراڈ ثابت ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں سفاکانہ اضافے کا بم گرایا گیا ،مہنگائی میں ڈوبی قوم کی جیبیں کاٹنا ظالمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…