جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، اسلام آباد کے 4 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 4 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق سیکٹر جی سکس ون، جی سکس ٹو، جی ٹین فور اور جی سیون ٹو کو24 جون بدھ کی شام سات بجے سیل کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے پیر کی رات کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث انتظامیہ نے ان سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکٹر سیکٹر جی سکس ون، جی سکس ٹو ، جی ٹین فوراور سیکٹر جی سیون ٹو اسلام آباد کے رہائشیوں کو گزشتہ روز24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے جو اپنی اشیائے ضروریہ پوری کر لیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے مذکورہ سیکٹر ز کو سیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ سیکٹرز کے رہائشیوں کو فارمیسی، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکریز اور ہسپتال جانے والے افراد کو ایس او پیز کے تحت استثنیٰ دیا جائیگا ،مذکورہ سیکٹرز کو سیل کرنے کے لئے پاک فوج، رینجرز اور اسلام آباد پولیس کی خدمات لی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو سیل علاقوں میں فوڈ سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…