جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان نیوی قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پوری اتری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی پیغام

datetime 23  جون‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری حدود کے دفاع سے متعلق قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نیول وار کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے 49 ویں نیول سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی،جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی سیکیورٹی، چیلنجز اور پاکستان کے لیے مواقع پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے حوالے سے ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پوری اتری۔ آرمی چیف نے پاکستان بحریہ کی بہادرانہ اور قربانیوں سے بھری قابل فخر تاریخ کو سراہا اور کہا کہ نیول وار کالج پاکستان بحریہ کا بہترین ادارہ ہے، اس میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی بھی ٹریننگ کی جاتی ہے۔  قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری حدود کے دفاع سے متعلق قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نیول وار کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…