جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، نئے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی، سرکاری اعداد و شمار میں خوشخبری

datetime 22  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے د ور ان مزید 89افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3590ہوگئی،کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 4471 مریض سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی

تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی،چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 89 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3590 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے مسلسل نئے کیسز کی تعداد اور اموات کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کرونا سے متاثرہ 71 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 69 ہزار 627 ریکارڈ کئے گئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد66 ہزار 943 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد21 ہزار 628 ہوگئی، بلوچستان میں 9 ہزار 575، اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 912 ہوگئی، این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 1 ہزار 288 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 845 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 30 ہزار پانچ سو سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں ابتک 11 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 561 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1435تک جا پہنچی، سندھ میں ابتک کورونا کے 1089 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 821 مریض دم توڑ چکے، این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں 102 اسلام آباد میں کورونا سے 101 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت میں 22 اور آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…