جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

الیکشن میں کتنے افراد کو خریدا گیا اور کتنے ممبران کو دھاندلی کے ذریعہ جتوایا گیا، جہانگیر ترین نے انکشافات کی حامی بھر لی

datetime 21  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر تمام اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑ لیے ہیں جبکہ پارٹی کے ناراض رہنماء جہانگیر خان ترین نے الیکشن 2018سے متعلق اہم انکشافات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرئع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان حکومت کے خلاف حتمی لائحہ عمل بنانے سے قبل جہانگیر ترین کو پیغام دیا ہے کہ وہ الیکشن 2018سے متعلق میڈیا کو بتائیں کہ

اس میں انہوں نے کہا کردار ادا کیا اور اس الیکشن میں کتنے افراد کو خریدا گیا اور کتنے ممبران کو دھاندلی کے ذریعہ جتوایا گیا,اس پر ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے حامی بھر لی ہے اور انہوں نے بہت جلد میڈیا کے سامنے تمام راز بتانے کا فیصلہ کیا ہے, یہاں ذرائع کے مطابق کہ پاکستان مسلم لیگ سابق الیکشن کے خلاف جہانگیر ترین کی معلومات کو بنیاد بنا کر عدالت عظمی جانے کا فیصلہ کر سکتی ہے اور جہانگیر ترین سے ملکر حکومت کو ڈائریکٹ گرانے پر ساتھ نہیں دے گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں جمہوری حکومت کو غیر جمہوری انداز سے گرانے کے حق میں نہیں ہے اور پاکستان مسلم لیگ نے جہانگیر ترین کی میڈیا ٹاک کا انتظار کر رہی ہے بعدازاں وہ عدالت جانے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔دوسری جانب میاں شہباز شریف کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اور کسی ایسی روایت کا پی ایم ایل این حصہ نہ بنے جو کل ان کے لیے راستے کا پتھر بنے اور اس پر پاکستان مسلم لیگ میں دو بیانیے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ جہانگیر ترین ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد ممکنہ نیب کارروائی کا انتظار کریں گے یا پہلے میاں نواز شریف کی خواہش پر حکومت اور سابق الیکشن پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیں گے اس پر پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کسی صورت موجودہ حکومت کے خلاف نہیں جائیں گے۔بجٹ منظور کرانے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ آسانی سے پاس ہو جائے گا اور بجٹ پاس ہونے کے بعد احتساب کا عمل مزید تیز ہوگا اور اس میں حکومت ہو یا اپوزیشن یا بیورکریسی کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…