جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بلاول میاں، جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا سب سے بڑا ہسپتال  کھنڈر کا منظر پیش کر ریا ہے، ڈاکٹر شہبا ز گل کا بلاول کو جواب

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول میاں، جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا سب سے بڑا ہسپتال کھنڈر کا منظر پیش کر ریا ہے، عوام گدھا گاڑی میں مریض کو ہسپتال لارہے ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر انکا منہ چڑھا رہے ہیں، خطرہ ہے کارڈیالوجی سنٹر کی چھت کسی لمحے سر پر آن گرے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ

ڈاکٹر شہباز گل جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے،بلاول زرداری نے وزیراعظم کو چیلنج کیا تھا کہ سندھ کے ہسپتال ملک میں بہترین ہیں،ڈاکٹر شہباز گل نے جیک آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول میاں، جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا سب سے بڑا ہسپتال کھنڈر کا منظر پیش کر ریا ہے، یہاں کورونا تو دور کسی عام مرض کا علاج بھی ممکن نہیں، عوام گدھا گاڑی میں مریض کو ہسپتال لاریے ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر انکا منہ چڑھا رہے ہیں، خطرہ ہے کارڈیالوجی سنٹر کی چھت کسی لمحے سر پر آن گرے، بلاول زرداری کے دعوؤں کے برعکس یہاں انسانوں سے جانوروں جیسا سلوک روا ہے، ہسپتال کے وارڈز میں اندھیرے اور گندگی کی حکمرانی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت صرف پریس کانفرنس اور بیانات تک محدود ہے۔شہباز گل نے کہاکہ زمینی حقائق یہ ہیںکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کرپشن اور بے حسی نے سندھ کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا کہ سندھ کے ہسپتالوں سے بہتر تو بلوچستان کے ہسپتال ہیں، سندھ حکومت صرف پریس کانفرنس اور وفاق پر الزامات کو کارکردگی سمجھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان بھر میں مالی امداد، وینٹیلیٹرز اور ضروری سامان فراہم کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…