اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

انتہائی اہم شہر میں کورونا وائرس کی شدت، 14 روزکیلئے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھمبر(آن لائن )بھمبرآزادکشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسزکی صورتحال کے بعد ضلع بھر میں 18 جون رات 12 بجے سے 14 روزہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیاگیا,ڈپٹی کمشنرسردار خالدمحمود نے 14 روزہ لاک ڈاؤن کااعلان کردیا ,صحافیوں سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبرسردار خالدمحمودنے کہاکہ تمام شاپنگ سنٹرز,ادارے شادی ہال,پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی.61 کیسز آچکے ہیں,

ایک کورونا مریض جاں بجق اور 100 رزلٹ آنا باقی ہیں.صورتحال بگڑ رہی ہے,بھمبر سے ملحقہ پنجاب کی ایک کروڑ آبادی پر مشتمل اضلاع ہیں,تمام داخلی خارجی رستے بند رہیں گے ڈی سی بھمبرنے کہاکہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے,صحافیوں نے لاک ڈاؤن موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز دیں.دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن مزید بہتر ہوگا,لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی پر عمل درآمد ہوگا..اشیاء￿ خورد و نوش کی دکانیں,میڈیکل سٹورز,پٹرول پمپ,گیس سلنڈر کی دکانیں ,سبزی پھل فروٹس کی دکانوں کے علاوہ باقی سب دکانیں بند رہیں گی,ڈبل سواری پرپابندی,بازاروں میں آوارہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی.,ڈپٹی کمشنر نے عوام کو خبردار کیاکہ ہنگامی طور پر اس وبائی مرض پرقابوپانے کے لئے تعاون کریں.صورتحال خراب ہے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ,عمائدین,زعماء￿ ,مذہبی سیاسی سماجی شخصیات تعاون کریں.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرسردار فیصل مغل,ڈی ایس پی چوہدری امین,ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار,صدر کشمیر پریس کلب ملک شوکت حسین,سابق صدور چوہدری جمیل شفیع,ناصر شریف بٹ,حاجی نعیم گل ,خرم پاشا و دیگر نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…