ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

آٹا ،گھی اورچینی ڈیلرز نے شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 17  جون‬‮  2020 |

بنوں( آن لائن )بنوں کے آٹا گھ چینی ڈیلرز کا شٹر ڈائون ہڑتال ، تین دن تمام دکانات بند رہیں گی کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہوگا ساڑھے32لاکھ کی ڈکیتی ہوئی ہے اور انتظامیہ کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے جب تک ملزمان گرفتار اور ان سے لوٹی ہوئی رقم واگزار نہیں کی جاتی ہڑتال جاری رہی گی تاجروں کے راہنمائوں کا اعلان پولیس تفتیش میں مصروف ہے جلد ملزمان بے نقاب اور تاجروں کے سامنے پیش کئے جائیں گے

عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس سے میں کوتاہی نہیںنہیں کریں گے انتظامیہ کا تاجروں سے مذاکرات کے موقع پر موقف ،بنوں میں گذشتہ ایک ہفتے میں پے درپے کئی بڑی ڈکیتیاں ہوئیں جس میں آٹا چینی ڈیلر حزب اللہ خان سے نا معلوم ڈاکو دن دہاڑے 32لاکھ روپے لے اڑے جس کا تا حال کوئی سراغ نہیں ملا کوہاٹ روڈ کے اٹا ڈیلرز گذشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈیڈ لائن دے چکے تھے جس پر انہوں نے اج کوہاٹ رود سمیت دیگر تمام اٹا چینی گھی کا کاروبار کرنے والے دکانات کو بند کر کے تین دن کے لئے ہڑتال شروع کیا اس موقع پر چمبر اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ وزیر خان ، چمبر کے جنرل سکریٹری غلام قیباز خان ، اٹا گھی کے صدر ناصر خان ، نائب صدر نائب خان ، جنرل سکریٹری حکمت اللہ خان ، پیر نور ،محمد شاہ، گل پیر ، کمیٹس ڈرگسٹس کے چئیرمین احسان اللہ خان وائس چئیرمین عجب گل خان ، فدا ء اللہ خان وزیر، اسلم خان و دیگر نے کہا کہ حکومت کو ہم ٹیکس اس لئے دیتے ہیں کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کریں گے لیکن وہ بری طرح ناکام ہیں اور ہمیں خود بھی حفاظت کے لئے اسلحہ کی اجازت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سئے ہمیں ڈاکووں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دس بارہ دنوں میں تین چار بڑی بڑی ڈکیتیاں ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں کیو نکہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ ہی نہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے ملزم رفتار اور ان سے ری کوری نہیں ہوتی ہم احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالصمد قریشی تاجروں سے مذاکرات کے لئے پہنچے اور ان سے مذاکرات کئے اور ان سے مہلت مانگی جو ان کو دے دی گئی لیکن تاجروں نے ہڑتال بدستور جاری رکھنے کا اعلان کیا جو اج بھی جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…