منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کم جونگ  نے ان کس ملک سے مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کر دیا 

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ہمسایہ ملک جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیاکے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے سخت ترین حریف جنوبی کوریا سے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک سے کسی بھی سطح پر کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رکھنا چاہتے،دونوں ممالک کے

سربراہان کے درمیان ہاٹ لائن رابطے کو معطل اور سرحدی شہر کیوسانگ میں رابطے کا دفتر بھی بند کردیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن پر روزانہ صبح 9 اور شام 5 بجے فون کالز کی جاتی ہیں تاہم 21 ماہ بعد یہ پہلا موقع تھا جب جنوبی کوریا کو صبح 9 بجے کی کال کا جواب نہیں دیا گیا تاہم بعد میں شمالی کوریا نے سہ پہر کو رابطہ کرکے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ملکی معاملات کو تیزی سے اپنی گرفت میں لینے والی کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے ایک ہفتے قبل دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ جنوبی کوریا مفرور گروپوں کے پمفلٹ شمالی کوریا میں بھیجنا نہیں روکتا تب تک رابطہ دفاتر کو بند رکھا جائے گا۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے 2018 میں معاہدے کے تحت سرحدی علاقے میں قائم کیے گئے رابطہ دفتر کو بند کرنے کو عجلت میں لیا گیا یک طرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے جارحانہ عزائم اور اقدامات میں کمی لانے کے بجائے اس میں اضافہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…