اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت میں شہری رابعہ روشن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ جاتی امرا کے علاقے میں بیگم شمیم اختر نے اس کے خاندان کی 108 کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ رجسٹری کا انتقال خارج کیا جائے۔دوسری جانب نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے زمین51 لاکھ 48 روپے کے عوض
خریدی اور اراضی پر غیر قانونی قبضے کا دعویٰ جھوٹا ہے اور سوال اٹھایا گیا کہ دعویدار خاتون رابعہ روشن کی جانب سے اتنے لمبے عرصے تک رجسٹری کو چیلنج کیوں نہیں کیا گیا۔بیگم شمیم اختر نے کہا کہ یہ دعویٰ میرے خاندان کو بلیک میل کرنے کیلئے دائر کیا گیا ہے عدالت اس دعوے کو نہ صرف مسترد کرے بلکہ جھوٹے دعوے پر درخواست گزار کو جرمانہ کیا جائے۔ عدالت نے معاملے پر فریقین کے وکلا کو 15جولائی کو طلب کر لیا۔