اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بدہضمی کی دوا Famotidineجو مارکیٹ میں Pepcidکے نام سے فروخت ہوتی ہے، کے متعلق دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ یہ کورونا وائرس کے خلاف انتہائی موثر ہے اور صرف 48گھنٹوں میں مریض بہتر محسوس کرنے لگتا ہے۔ یہ دعویٰ پروفیسر ٹوبیاس جینوئٹز کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اپنی تحقیق کے نتائج میں کیا ہے۔پروفیسر ٹوبیاس کا کہنا تھا کہ ہم نے اس دوا
کے ان مریضوں پر تجربات کیے جن میں علامات بہت مدھم تھیں اور وہ ہسپتال میں نہیں تھے۔ ان پر دوا بہت زیادہ موثر ثابت ہوئی اور 48گھنٹوں میں وہ بہتر محسوس کرنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بھی اس دوا کے متعلق ایسے ہی نتائج سامنے آئے ہیں جن کے بعد ڈاکٹر مطالبہ کر رہے ہیں کہ جلد از جلد اس دوا کے کلینکل ٹرائیلز کیے جائیں تاکہ اس کے متعلق حتمی طور پر معلوم ہو سکے کہ یہ موثر ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ ہے یا نہیں؟



















































