پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت پچھلے چار ماہ سے نانی کا نکاح کر رہی ہے،ہم شمالی کوریا کی طرح کرونا کے مریضوں کو گولی مار دیں یا پھر ہم صومالیہ بن جائیں‘کیا آپ جانتے ہیں صومالیہ دنیا کاوہ واحد ملک ہے جہاں کرونا وائرس داخل تو ہوا لیکن پھیل نہ سکا ، نہ پھیلنےکی کیا وجوہات نکلیں؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چودھر ی اپنے کالم ’’صومالیہ یا شمالی کوریا‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ ہماری حکومت پچھلے چار ماہ سے نانی کا نکاح کر رہی ہے اور پھر اس کے خلع کا کیس لڑ رہی ہے‘ دنیا نے جب فیصلہ کیا تھا لاک ڈاؤن کے علاوہ کرونا کا کوئی علاج نہیں تو ہم نے ایک ڈھیلا ڈھالاسا لاک ڈاؤن کر دیا‘ سڑکوں پر ٹریفک بھی چل رہی تھی‘ لوگ پارکوں میں جھولے بھی لے رہے تھے

اور بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر شہر کا چکر بھی لگا رہے تھے‘ ہمارے وزیراعظم نے اس دن سے فرمانا شروع کر دیا ہمارے لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔یہ درست فرما رہے ہوں گے لیکن سوال یہ ہے جب کارخانے بند ہوں‘ ٹرانسپورٹ‘ مارکیٹیں‘ تعمیرات اور دفتر لاک ہوں تو مزدور باہر نکل کر کیا کرے گا اور ہم اگر کارخانے چلا بھی لیں تو ہم اپنی مصنوعات کہاں بیچیں گے؟ دنیا تو بند ہے‘ بحری جہاز چل رہے ہیں اور نہ ہوائی جہاز چناں چہ کیا ہم مال بنا کر کراچی میں ڈھیر لگائیں گے اور ہم اگر یہ ڈھیر لگا بھی لیں تو کیا کارخانے ایک آدھ ماہ بعد مزید پیداوار کے قابل رہیں گے اور اگر کارخانے بند ہو گئے تو مزدور کیا کرے گا! ۔کیا یہ بھوک سے نہیں مرے گا؟ اور کیا یہ بات درست نہیں مزدور دو ماہ بعد بھوک سے مرے یا نہ مرے لیکن یہ کرونا سے ضرور مر جائے گا کیوں کہ یہ بے چارہ کسی وینٹی لیٹر تک نہیں پہنچ سکے گا چناں چہ ہمیں ماننا ہوگا اللہ تعالیٰ کے کرم سے پہلی مرتبہ عوام کو ویسے حکمران نصیب ہوئے ہیں جیسے ہم عوام ہیں‘ ہم اور حکومت دونوں میں کوئی فرق نہیں‘ ہم اگر کنفیوز ہیں تو حکومت موسٹ کنفیوزڈ ہے‘ ہم اگر حقائق کو حقیقت نہیں مانتے تو ہماری حکومت ہم سے بھی چند قدم آگے نکل جاتی ہے۔یہ حقیقت کے وجود ہی سے منکر ہو جاتی ہے اور آپ آخر میں ہرڈ امیونٹی کا نتیجہ بھی دیکھ لیجیے گا‘ یہ تجربہ صرف سویڈن نے کیا تھا اور وہاں تباہی آ گئی تھی لیکن ہم نے جانتے

بوجھتے ملک میں اسلامی ہرڈ امیونٹی متعارف کرا دی‘سوال یہ ہے اگر یہ بھی ناکام ہو گئی تو ہم پھر کیا کریں گے؟ میرا خیال ہے ہمارے پاس پھر دو ہی آپشن بچ جائیں گے‘ ہم شمالی کوریا کی طرح کرونا کے مریضوں کو گولی مار دیں یا پھر ہم صومالیہ بن جائیں‘ صومالیہ میں کرونا کا کوئی نیا مریض نہیں۔کیوں؟ کیوں کہ حکومت ٹیسٹ ہی نہیں کر رہی

چناں چہ نہ ہو گا ٹیسٹ اور نہ ہو گا کرونا‘ ہمارے پاس بھی گولی یا پھر ٹیسٹ پر پابندی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا اور مجھے یقین ہے ہم جس قسم کی عوام ہیں اور ہم نے اپنے اوپر جیسی حکومت نازل فرما لی ہے‘ ہم یہ بھی کر گزریں گے‘ ہم کرونا کنٹرول کرنے کے لیے کسی بھی وقت ٹیسٹ بند کر دیں گے اور یوں ہم کرونا فری ہو جائیں گے‘ اللہ ہم پر رحم فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…