اسلام آباد (این این آئی)قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی،بچت سکیموں پر نئی شرح میں منافع کا اطلاق منگل سے ہوگیا ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹ کا شرح منافع 9.84 فیصد کر دیا گیااس سے پہلے شہدا ویلفیئر اکائونٹ کا شرح منافع 10.32 فیصد تھا،پنشن بینیفٹ اکاونٹ کا شرح منافع بھی 9.84 فیصد مقرر کر دی گئی ،ماہانہ کی بنیاد پر بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کی
خریداری پر بھی منافع کی شرح تبدیل کر دی گئی ،پانچ ہزار کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی خریداری پر 42 روپے منافع ملے گا،دس لاکھ کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی خریداری پر آٹھ ہزار دو سو روپے منافع ملے گا، مختصر مدتی سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی گئی،دس ہزار روپے کے مختصر مدتی سیونگ سرٹیفیکیٹ پر تین ماہ کیلئے 193 روپے منافع ملے گا،دس ہزار روپے کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر چھ ماہ کیلئے 368 روپے منافع ملے گا،دس ہزار روپے کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر بارہ ماہ کیلئے 730 روپے منافع ملے گا،ایک کروڑ روپے کے مختصر مدتی سیونگ سرٹیفیکیٹ پر تین ماہ کیلئے ایک لاکھ 93 ہزار منافع ملے گا،چھ ماہ کیلئے تین لاکھ اڑسٹھ ہزار اور بارہ ماہ کیلئے سات لاکھ تیس ہزار منافع ملے گا۔