جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرائے کے ترجمان کے سرکس اور کاغذالہرانے سے عمران اور بزدار صاحب کی چو ری نہیں چھپ سکتی ،مسلم لیگ نے پانچ سالوں میں چینی کی قیمت ایک پیسہ نہیں بڑھنے دی ،نامعلوم ترجمان کب تک جھوٹ بولیں گے؟  مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کو جواب 

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان کے سرکس اور کاغذالہرانے سے عمران اور بزدار صاحب کی چوری نہیں چھپ سکتی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے سوالات کا جواب کے بجائے آئیں، بائیں شائیں اور سرکس ،

اگرسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود شہبازشریف نے گنے کی قیمت میں کمی نہیں کی تو شاہد خاقان عباسی کے اثر میں کیسے آسکتے ہیں؟پاکستان مسلم لیگ (ن) یا شاہد خاقان عباسی نے کو ئی خلاف قانون یا غلط کام کیا ہے تو سرکس نہیں کارروائی کریں ،مسلم لیگ نے پانچ سالوں میں چینی کی قیمت ایک پیسہ نہیں بڑھنے دی ،نامعلوم ترجمان کب تک جھوٹ بولیں گے؟ کب تک الزامات لگائیں گے ؟ کب ثبوت پیش کریں گے؟ کب کارروائی کریں گے؟ ،انہوںنے کہاکہ شہبازشریف عمران صاحب نہیں کہ شوگرمافیا کے دباو میں آجائے اور پھر کمشن بنا کر رپورٹ کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرے ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے شوگرمافیا کے مقابلے میں غریب کسان کا ساتھ دیااوران کی حق تلفی نہیں ہونے دی جو کمیشن کی رپورٹ کہہ رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کا آٹاچینی چور کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ عمران مافیا نے دو سال میں چینی 53 سے 90 روپے کیوں ہوئی؟ ،کرائے کے ترجمان بتائیں کہ عمران مافیا نے چینی قلت کے باوجود برآمد کی اجازت کیوں دی؟ ۔انہوںنے کہاکہ جھوٹے ترجمان بتائیں کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجودچینی پر سبسڈی کیوں دی؟۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف، شہبازشریف،سلمان شہباز اور شاید خاقان کا نام لینے سے اب عمران صاحب کی چوری نہیں چھپے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ چینی کمیشن عبدالرزاق داود، اسد عمر اور بزدارصاحب کے جواب سے کیوں مطمئن نہیں ہوا؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…