ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی مصنوعات کی درآمد پر پابندی میں ایک سال کی توسیع کردی۔ پیوٹن نے یہ فیصلہ یورپی یونین کے اس فیصلے کے رد عمل میں کیا جس میں یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے روس پر پہلے سے عائد پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع پر باضابطہ اتفاق ظاہر کیا تھا۔ یورپی یونی کے فیصلے کے بعد اب روس پر پابندیاں31جنوری2016تک نافذ العمل رہیں گی۔اجلاس میں روس کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر مشرقی یوکرائنی باغیوں کے لیے روسی حمایت و امداد کا عمل ختم نہ کیا گیا تو مزید معاشی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔