ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالا ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ،صرف ایک دن میں کتنے لوگوں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی؟کہرام برپا

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا، بھارت میں کرونا وائرس کا انتہائی تیزی سے پھیلائو، ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیسز ، متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مہلک کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے بھارت میں مزید 140 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3303 ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5611 نئے کیسزسامنے آئیہیں۔اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد لقمہ اجل بن گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹرمتاثرہوئی ہے جہاں مجموعی کیسز کا ایک تہائی حصہ کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4083 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 37136 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں 1325 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اب مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ترکی مہلک وبا سے زیادہ متاثرہ ایشیائی ملک ہے، جبکہ اس کے بعد ایران اور پھر بھارت کا نمبر آتا ہے۔ تینوں ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔ جبکہ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے، جبکہ تقریباً 20 لاکھ افراد صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…