لاہور(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان کی ون ڈے تکنیک کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال پرانے حربے آزماکر رینکنگ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ ہم پرانی تکنیک پر مسلسل کاربند رہتے ہوئے عالمی ون ڈے رینکنگ میں نویں پوزیشن پر آگئے، آج کل کی کرکٹ میں اننگز کے آغاز سے آخر تک رنز کی رفتار برقرار رکھنا پڑتی ہے، مگر ہم وہی پرانا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ آخری 10اوورز میں ہی 100رنز بناکر بہتر مجموعہ حاصل کرلیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے مشکل وقت میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور رنز کی رفتار میں فرق نہیں آنے دیا، انھوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کردیا کہ ایک دن ضائع ہونے کے باوجود میچ کا فیصلہ ہوگیا، یہی اپروچ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں بھی اپنانا ہوگی۔رمیز راجہ نے کہا کہ فتوحات کا سفر جاری رکھنے کیلیے سپر فٹ کھلاڑیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس معاملے میں بھی گرین شرٹس بہت پیچھے ہیں، 10سال سے انفرااسٹرکچر کیلیے کچھ نہ کیے جانے کا نتیجہ اب بھگتنا پڑ رہا ہے، نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا جو موجود ہے اسے بھی طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی گئی، بائیو مکینک لیب فعال ہونے سے کچھ مدد مل سکتی تھی، یہ منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑا ہوا ہے، دراصل پی سی بی میں جراتمندانہ فیصلے کرنے والے عہدیدار نہیں، اسی لیے حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، موجودہ صورتحال میں پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ کا پاکستان میں ہونا اشد ضروری ہے،ملک میں ایونٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کین کون میں چار دن
-
یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
-
پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی
-
یو اے ای سے پاکستانیوں کی مبینہ بے دخلی پر اماراتی حلقوں کا بڑا موقف سامنے آ گیا
-
حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو ٹارگٹڈ بنانے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا
-
آئی پی ایل میں 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی نے کتنا پیسہ کمایا؟
-
پاکستان اور اٹلی کے درمیان ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
ڈولا رے گانے’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونیکا دعویٰ، مادھوری ڈکشت نے خاموشی توڑ دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بھارتی سپریم کورٹ نے جسم فروشی کو قانونی قرار دے دیا
-
اسلام آباد میں شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ، ریس لگانے والا لینڈ کروزر سوار ایک ملزم لیگی رہنما کا بھا...
-
5.3 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خو ف وہراس پھیل گیا
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی



















































