لندن ( آن لائن )برطانیہ میں طبی عملہ اور کارکنان کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش قومی صحت سروس کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کی وبا سے کم سے کم 90 ہزار طبی کارکنان متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں بعض کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے دو، دو مرتبہ بھی کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں۔نرسوں کی بین الاقوامی کونسل (آئی سی این) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووِڈ-19 سے دنیا بھر میں 260 سے زیادہ نرسیں وفات پاچکی ہیں۔
اس نے ملکوں کے حکام پر زوردیا ہے کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے طبی عملہ اور مریضوں میں ضروری حفاظتی سامان مہیا کریں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 36 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اوران میں دو لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں۔طبی عملہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے اور ڈاکٹروں ، نرسوں اور دوسرے طبی کارکنان کو ہیرو کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔