اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے ماہرین نے تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا کوئی بھی مریض دوسری بار متاثر نہیں ہو سکتا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں جنوبی کوریا، چین، جاپان اور اٹلی میں مہلک وائرس سے صحتیاب ہونیوالے مریضوں میں دوبارہ مہلک وائرس کی تشخیص کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ تاہم اب جنوبی کوریا کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا کوئی بھی مریض دوسری بار متاثر نہیں ہو سکتا۔ماہرین کا کہنا تھا صحت مند افراد میں دوسری بار مہلک وائرس کی تشخیص ٹیسٹنگ کی خرابی کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ مریضوں کے جسم میں مہلک وائرس کے غیر موثر ٹکڑے ہیں جن کی کچھ دنوں، ہفتوں اور مکمل صحتیابی کے بعد تشخیص ہوتی ہے اور یہ روایتی ٹیسٹ میں پکڑ میں نہیں آتے۔