جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خوشخبری ! کرونا کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابی ہزاروں مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دیدی ، بڑی تعداد سامنے آگئی

datetime 3  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ ہفتے سے مریضو کی تعداد میں افسوسناک اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ ملک بھر سے خوشخبریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونیوالے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ۔ تعداد   4ہزار 8سو سترہ ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں کل ٹیسٹ کی تعداد بھی 2لاکھ تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،

دوسری جانب نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 440 ہو گئی، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 19103 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہزار 846 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 989 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 4,817 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 172 ہے، اس کے بعد سندھ میں 122 اموات، پنجاب میں 120 اموات، بلوچستان میں 19، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 5 اموات ہوئیں۔پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7106 ہو گئی، سندھ میں 7102 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2907، بلوچستان میں 1172، اسلام آباد میں 393 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 356 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 1 کیس)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 67 (ایک نیا کیس) ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 716 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 3 ہزار 25 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…