بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان رومانیہ کی اداکارہ سے معاشقہ کی خبریں عام ہونے لگیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن ارپتا خان کی شادی کے موقع پر اپنے خاندان سے رومانیہ کی اداکارہ ول ا وینطور کا تعارف اپنی گرل فرینڈ کے طور پر کرایا۔ممبئی کے ایک اخبار ’ممبئی مرر‘ میں اس سے متعلق شائع ایک خبر کے مطابق سلمان خان کی نئی دوست ول اس شادی میں شریک ہوئیں اور سلمان خان کے خاندان سے ملاقات کی۔اس سے قبل ول سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم ’او تیری‘ کے ایک گانے میں نظر آئی تھیں۔سلمان خان سے ول ا وینطور کی ملاقات ڈبلن میں اس وقت ہوئی تھی جب سلمان اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔گذشتہ کچھ دنوں سے دونوں کی خبریں میڈیا کی سرخی بنتی رہی ہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع تھا جب سلمان نے اپنے اہل خانہ سے انھیں اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا۔فی الحال ول ا ممبئی کے باندرہ علاقے کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں رہ رہی ہیں۔ یہ ہوٹل سلمان خان کے مکان گیلی سی اپارٹمنٹ کے قریب ہی ہے۔یولیا سلمان خان کی نئی دوست ہیں۔ اس سے قبل یہ جگہ کترینہ کیف کو حاصل تھی لیکن سلمان اور کترینہ کیف کافی عرصہ پہلے ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔یولیا سلمان خان کی نئی دوست ہیں۔ اس سے قبل یہ جگہ کترینہ کیف کو حاصل تھی۔کترینہ کیف سے اب بھی سلمان کی دوستی ہے لیکن اب وہ اداکار رنبیر کپور کی گرل فرینڈ ہیں اور آج کل کترینہ اور رنبیر کے رشتے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔سلمان خان نے اپنی بہن ارپتا کی شادی کے موقع پر کترینہ کیف کو دعوت دی تھی لیکن رنبیر کپور کو مدعو نہیں کیا تھا۔کترینہ کیف ارپتا کی شادی میں شرکت کے لیے حیدرآباد آئی تھیں اور وہاں پر سلمان خان نے بطور مذاق کترینہ کیف کو ’کترینہ کپور‘ کے لقب سے پکارا۔اطلاعات کے مطابق سلمان کے اس مذاق کو سن کر کترینہ شرماتے ہوئے نظر انداز کرگئیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…