سکھر(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں رہائش گاہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔سکھر کے ڈپٹی کمشنر نے خورشید شاہ کے پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے ملازم کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر جراثیم کش اسپرے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم کو ان کے گھر میں قرنطینہ کر کے پورا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سکھرنے بتایاکہ اب خورشید شاہ کے سکھر میں موجود فیملی ممبر ان کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں اور جوڈیشل کسٹڈی میں این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔