جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف پنجاب کے اہم رہنما کرونا وائرس کا شکار ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

گوجوانوالہ ( آن لائن) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لالہ اسد اللّٰہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللّٰہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لالہ اسد اللّٰہ کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر تک محدود ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لالہ اسد اللّٰہ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 378 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 269 ہو گئی۔ملک بھر میں مزید 700 سے زائد افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 12 ہزار 723 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 588 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…