خیرپور(این این آئی )خیرپورمیں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، ٹھہڑی،گمبٹ اور تبلیغیوں میں کرونا کے کیسز سامنے آنے لگے، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اب خیرپور میں بھی کرونا کی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور خیرپورمیں اب مقامی سطح پر بھی کیسز ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں،خیرپور میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا لاک ڈاون اور دفعہ 144 اب صرف دکانیں
اور کاروبار بند رکھنے تک محدود نظر آرہا ہے اور اس کی خلاف ورزیاں بھی کھلے عام دکھائی دے رہی ہیں ،شہر کی مختلف علاقوں کی سڑکوں پر لوگوں کی عام دنوں کی طرح چہل پہل جبکہ سڑکوں پر چھوٹی اور گاڑیوں کی آمد و رفت بھی شروع ہوگئی ہے۔ لوگوں کی جانب سے ماسک یا دیگر احتیاطی تدابیر تک کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے شہر کی سڑکوں پر اشیا خوردنوش، سبزی و فروٹ سمیت کھانے پینے وغیرہ کی ریڑھیاں بھی لگنی شروع ہوگئی لاک ڈاون میں نرمی کے باوجود لوگ کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں اور دفعہ 144 سمیت ڈبل سواری کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس ساری صورتحال میں لاک ڈاون پر عملدرآمد کرانے کے ذمہ دار ادارے پولیس ودیگر ادارے غائب دیکھائی دے رہے ہیں اگر کہیں ایک دو اہلکار تعینات بھی ہیں تو وہ بھی عملدرآمد کرانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں