لندن(آن لائن) محکمہ صحت انگلینڈ کی جانب سے لوگوں کو وٹامن ڈی زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس میں وٹا من ڈی انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے اور اس کے مثبت اثرات ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر جون روڈس کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی میں اینٹی انفلامیٹری باڈیز یز موجود ہیں جو کہ کورونا وائرس کے مریض کے لئے انتہائی ضروری ہیں جس کی مدد سے جس میں مدافعتی عمل کو تیز بنایا جا سکتا ہے ۔ سورج کی روشنی میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے جو
ہمارے جسم کو بیماریوں اور انفیکشن سے بچنے کے لئے صحت مند رہنے میں مدد کرتا ہے خاص کر وبائی امراض کے دوران وٹامن ڈی جس کے لئے اہم ہے۔سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی مارکیٹس میں سیلمٹس کی شکل میں ادویات کی شکل میں بھی دستیاب ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ متوازن غذا کے استعمال سے بھی قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے وٹا من ڈی سے بھرپور غزائیں جیسے کہ مچھلی ، انڈے ، دہی ، مارجرین وغیرہ میں بھرپور مقدار میں وٹامن ڈی کے ڈراپس بھی استعمال کروائے جا سکتے ہیں ۔