پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

درازنے صارفین کو ضروری اشیاء کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ای کامرس پلیٹ فارمز پر صارفین کی تیزی سے متحرک ہونے والی اشیاء (ایف ایم سی جیز) کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ صارفین سماجی فاصلے کی مشق کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے اپنی کوششوں کے حوالے سے ممتاز ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے ایک گروزری چینل ڈی مارٹ کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو ضروری اشیاء کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

24 اپریل تک جاری رہنے والی ڈی مارٹ سیل کے دوران تمام مصنوعات رعایتی نرخوں پر پیش کی جا رہی ہیں۔ اس چینل میں ہینڈ واشز، ہینڈ سینی ٹائزرز، صابن، چائے، سیریل، بے بی فارمولہ، چائے کا پائوڈر، ڈیٹرجنٹ، اور سرفیس کلینرز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی مارٹ میں ڈی فریش سروس بھی شامل ہے جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دستیاب ہے جس کے ذریعے تازہ پھل اور سبزیاں براہ راست منڈی سے صارفین کو پہنچائی جاتی ہیں۔ سیل کے دوران صارفین کھانا پکانے کے لوازمات اور صحت مند اور خوبصورتی سے متعلق مصنوعات پر بیشتر خصوصی ڈیلز، بنڈل ڈیلز اور رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ دراز کے اندرونی اعداد و شمار پر مبنی نئے لانچ ہونے والے ای کامرس انڈیکس کے مطابق مارچ میں ایف ایم سی جیز کی طلب دوگنا ہوگئی جبکہ ہینڈ سینی ٹائزرز اور ہینڈ واشز کے آرڈرز میں 18 گنا اضافہ ہوا۔ دراز پاکستان کے ڈائریکٹر کمرشل عمران سلیم نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم نے ایف ایم سی جی مصنوعات کی طلب میں اضافہ دیکھا ہے اور اس وقت ہماری ترجیح یہ ہے کہ نہ صرف وبائی مرض کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجہ میں ہمارے صارفین کو ان کی بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی حاصل ہو بلکہ ہم رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی اپنی رسائی کو بڑھا رہے ہیں۔ ہم ڈلیوری کو ہر ممکنہ حد تک محفوظ طریقے سے انجام دینے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں

جس میں ہمارے صارفین کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ دراز نے ملازمین اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ویئرز ہائوسز اور حب پر سخت پروٹوکولز نافذ کئے ہیں۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے درمیان زیادہ سے زیادہ فاصلہ برقرار رکھیں۔ علاوہ ازیں تمام اسٹاف ممبران کا ٹمپریچر ہر روز چیک کیا جاتا ہے اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں اپنی صحت ٹھیک محسوس نہ ہو تو وہ گھر پر رہیں۔ پلیٹ فارم ڈلیوری ایجنٹس DEX ہیروز کو حفاظتی گیئر بشمول دستانے اور ماسکس فراہم کئے گئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارفین کو ان کا سامان حوالے کرنے سے پہلے پیکٹس کو جراثیم کش کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…