ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاک ڈائون کے ماحول میں رمضان المبارک کے دوران کورونا وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور رہنماء اصول جاری ،ضرور عمل کریں

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لاک ڈائون کے ماحول میں رمضان المبارک کے دوران کورونا وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور رہنماء اصول جاری کردئیے گئے۔رمضان المبارک کے دوران کورونا وباء سے بچنے کے لیے حکومت نے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنماء اصول جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا۔

باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماع سے اجتناب کرنا، مساجد سے قالین یا چٹائی اٹھا کر باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا شامل ہے۔مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، مسجد جانے والے نمازی گھر میں وضو کرکے آئیں گے،مساجد میں آتے وقت چہرے پر ماسک پہنیں، اعتکاف کے خواہشمند رات گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔لاک ڈائون کے دوران کھولی گئی صنعتوں میں کام کرنے والوں کی بایومیٹرک حاضری بند، تھرمل اسکیننگ کی دستیابی، کارکنوں کو ماسک اور دستانے فراہم کرنا، داخلے اور خارجی راستوں پر سینیٹائزر لگانا، صبح اور شام کارکنوں کی علیحدہ شفٹس کا اہتمام کیا جائے، مالکان صنعتوں میں محفوظ نقل و حمل کے انتظامات کریں جس میں ہجوم نہ ہو۔تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے رمضان المبارک کے دوران کام کی جگہ، کارکنوں اور انتظامیہ کے کپڑے کثرت سے جراثیم کش اسپرے کیے جائیں، تعمیراتی سائٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تھرمل گن کی دستیابی، ورچوئل مواصلات کے ذریعہ کارکنوں اور صارفین کے درمیان رابطے کو کم سے کم کرنا، متبادل دن یا اضافی شفٹوں جو کارکنوں کی کل تعداد کو کم کرنا، ملازمین کو اچھے معیار کے ماسک، حفاظتی شیشے، نقل و حمل کا استعمال فراہم کرنا ضروری ہے، مزدور بیمار ہونے کی وجہ سے کام میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔گندم کٹائی اور احساس پروگرام کے لیے جاری رہنماء اصولوں کے مطابق لوگ ایک جگہ جمع ہونے سے گریز کریں، ترجیحا 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہاتھ دھوئیں اور طبی ماسک کا استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…