اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورڈ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی ضمانت مسترد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پی پی پی رہنما نے بیٹے اور اپنی ضمانت کیلئے درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے ۔ آمدن سے
زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی دونوں بیگمات ، بیٹے زیرک شاہ اور صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواستیں ضمانت منظور کر لی ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ نے 14اپریل کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا ہے ۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019ء کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ خورشید شاہ 7 ماہ سے نیب کی زیر حراست ہیں اور ہسپتال میںعلاج چل رہا ہے۔قومی احتساب بیور و کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ سمیت دیگر 18ملزمان پر 1ارب23کروڑ سے زائد کے ریفرنس دائر ہے ۔