نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق سے پتہ چلاہے کہ بغیر کسی علامت کے ظاہر ہوئے بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے،جس سے امید ہوئی ہے کہ یہ اندیشوں کے مقابلے میں کم مہلک ثابت ہوگا۔روزنامہ جنگ کے
مطابق اگرچہ یہ واضح طور پر ایک اچھی خبر ہے ،تاہم اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ یہ جاننا ناممکن ہے کہ آپ کے اردگرد کون متعدی مرض کا شکار ہوسکتا ہے۔اس نے کام ،اسکولوں اور معمول کی زندگی پر واپس آنے کو مشکل بنادیا ہے۔