جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف بڑی سازش بے نقاب،کرونا وائرس کی آڑ میں کیا گھنائونا کھیل کھیلا جارہا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

لندن ( آن لائن ) مسلمانوں کے خلاف نفرت روکنے کے حوالے سے کام کرنے والے سرکاری گروپ اے ایم ایچ ڈبلیو جی نے اپنی رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں دائیں بازو کے انتہا پسند منظم انداز میں مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں۔

شدت پسند پرانی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے دعوے کر رہے ہیں کہ مساجد اب بھی کھلی ہیں، جس کے بعد پولیس کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔بدزبانی پر مبنی ان آن لائن پوسٹس میں مساجد منہدم کرنے کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔فیس بک، ٹوئٹر، ٹیلی گرام اور وٹس ایپ گروپس میں موجود پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد اس رپورٹ نے ان نظریات کی نشاندہی کی، جن میں دعویٰ ہے کہ مسلمان اور مساجد کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں۔کوویڈ۔19 بحران کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ جعلی خبروں کا آن لائن پھیلانا اس انتہائی تشویشناک رجحان میں مدد فراہم کررہا ہے۔ایک حالیہ واقعے میں ایک مسلمان عورت جس نے حجاب اور حفاظتی ماسک پہن رکھا تھا، ایک سپر مارکیٹ میں موجود ایک شخص نے اپنے ساتھی کہا ‘‘دیکھو ، ایک بم’’ کہتے ہوئے عورت کی طرف اشارہ کیا۔ایک اور واقعے میں ، جس کی اطلاع میٹرو پولیٹن پولیس کو دی گئی ، ایک مسلمان خاتون نے بتایا کہ ایک شخص نے اس کے منہ پر کھانسا اور کہا’مجھے کورونا ہے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…