جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے والے چینیوں کو اب کس بیماری سے خطرہ ہے؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائنہ یوتھ ڈیلی میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق 3 ہزار 5 افراد میں سے مجموعی طور پر 73.7 فیصد افراد کا کہنا ہے حالیہ عرصے کے دوران ان کا وزن بڑھا ہے۔رائے دینے والوں میں کل 88.1 فیصد کا کہنا ہے کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے کافی ورزش نہیں کی ہے اور 59.6 فیصد کا کہنا ہے کہ روزمرہ کا معمول برقرار نہ رکھنا بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے،ایسے بھی لوگ تھے جن کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہنے کے دوران انہوں نے زیادہ سے زیادہ کھایا ہے تاہم زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی

صحت مند بنانے کے لئے کوشش کررہے ہیں تاکہ فٹ رہ سکیں کیونکہ 66.5فیصد رائے دینے والوں کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ عرصے تک ایک جگہ بیٹھے رہنے کے بجائے چہل قدمی اور متحرک رہنے کو توجہ دے رہے ہیں۔62 فیصد سے زائد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گھروں میں ورزش کرتے رہتے ہیں اور 59 فیصد سے زیادہ لوگوں نے ایک متوازن خوراک کی نشاندہی کی ہے مجموعی طورپر 55.2 فیصد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ رات کی بھر پور نیند بھی بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…