ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ، روپے کی قدر بھی بڑھ گئی

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس866.03پوائنٹس کے اضافے سے31837.30پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ78.40 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا

جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20ارب57کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی اورکاروباری حجم بدھ کی نسبت 19.62فیصدزائد رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے آئل وگیس اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس31ہزار اور 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس32009پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس866.03پوائنٹس کے اضافے سے31837.30پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی428.28پوائنٹس کے اضافے سے14146.20پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 455.44پوائنٹس کے اضافے سے22647.97پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20ارب57کروڑ91لاکھ روپے کے اضافے 60کھرب 49ارب 95کروڑ25لاکھ روپے ہوگئی

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے جمعرات کو کاروباری حجم 21کروڑ65لاکھ13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں 3کروڑ55لاکھ12ہزار شیئرززائد ہے۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 52روپے کے اضافے سے1587روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت51.11روپے اضافے سے732.67روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص قیمت 38.57روپے کمی سے1579.25روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت25روپے کمی سے1850روپے ہوگئی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ہیسکول پٹرو ل،یونٹی فوڈز،کے الیکٹر ک،پایونیئر سیمنٹ،فوجی سیمنٹ،پاک الیکٹران، بینک آف پنجاب،کوہاٹ سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔ دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو امریکی ڈالر سمیت بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 40پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے سستا ہوگیا۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر168روپے سے گھٹ کر167.40روپے ہوگیا

جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے167روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت168روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید179روپے سے گھٹ کر177روپے اور قیمت فروخت181روپے سے گھٹ کر179روپے ہوگئی۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے مستحکم رہی جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 41.80روپے سے گھٹ کر41.50روپے اور قیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42روپے ہوگئی اسی طرح یوے ای درہم کی قیمت خرید 43.50روپے سے گھٹ کر42روپے اور قیمت فروخت 44روپے سے گھٹ کر43.50روپے ہوگئی جب کہ چینی یو آن کی قیمت خرید20.50روپے سے بڑھ کر21.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت23روپے مستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…