پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

لاک ڈائون میں کتنے افراد گھروں سے باہرنکلے؟ شہریوں کی نگرانی کیلئے بنائی گئی اپلیکیشن سے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پولیس کی جانب سے لاک ڈائون میں شہریوں کے گھروں سے نکلنے کے عمل کی نگرانی کاسلسلہ جاری ہے جبکہ مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق لاک ڈائون کے دوران 25 ہزار700 شہری گھروں سے باہر نکلے جن میں سے زیادہ تر نے گھروں سے نکلنے کی وجہ ادویہ کی خریداری بتائی۔

پولیس کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران گھروں سے نکلنے والے شہریوں کی مانیٹرنگ کے لیے بنائی گئی اپلیکیشن سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اس حوالے سے پولیس نے مذکورہ اپلیکیشن کی مدد سے27 مارچ سے 5 اپریل تک کا ڈیٹا مرتب کیا ہے جس کے مطابق لاک ڈائون کے دوران 25 ہزار 700 شہری گھروں سے باہر نکلے، سب سے زیادہ 6 ہزار 500شہری ایسٹ زون میں گھروں سے باہر نکلے جبکہ سب سے کم ایک ہزار 576 شہری ویسٹ زون میں گھروںسے باہر نکلے ہیں۔مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق 539 شہریوں کوکئی بار لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات پر روکا گیا، سب سے زیادہ شہریوں نے ادویہ کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی وجہ بتائی جبکہ گھرسے باہر نکلنے کی دوسری بڑی وجہ راشن کی خریداری بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے لاک ڈائون میں بلاوجہ گھروں سے نکلنے والوں کا ریکارڈ مرتب رکھنے کے لیے بنائی گئی اپلیکیشن میں ایک بار شناختی نمبر درج ہوجائے گا تو شہر کے کسی بھی مقام پرشہری کے شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شہری اس سے قبل کتنی بار پولیس کے ناکوں پر روکا جا چکا ہے اور اس نے گھر سے نکلنے کی وجہ کیا بتائی تھی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…