لاہور(این این آئی ) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گڑھی شاہومین بازارمیں مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کی جانب سے سبزیاں تقسیم کی گئیں ۔ کسان کی جانب سے صبح سویرے گڑھی شاہو میں مارکیٹ کھلنے سے پہلے شہریوں میں مختلف اقسام کی سبزیاں تقسیم کی گئیں ۔ مردو خواتین کی بڑی تعداد نے اپنی پسندکی سبزیاںحاصل کیں ، سبزیوں کے ساتھ سبز مصالحہ جات بھی تقسیم کئے گئے ۔سبزیاں حاصل کرنے والے کسان کو دعائیں دیتے رہے۔