اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کر دیا گیا ۔ بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا – وزارت داخلہ کے مطابق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی- وزارت داخلہ کے مطابق امید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔